امریکی جارحیت جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران کا دوٹوک اعلان

21 جولائی, 2026 11:45

شیعیت نیوز : ایران نے عندیہ دیا ہے کہ جب تک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اس وقت تک آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک امریکہ اپنی جارحانہ کارروائیاں بند نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان دورہ: تجارت کو تین ارب سے بڑھا کر دس ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

رپورٹ کے مطابق فوجی ذریعے نے کہا کہ ایران اس وقت کسی بھی بحری جہاز کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے بقول آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا وہاں عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ صرف ملکی سلامتی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

3:51 شام جولائی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔