جارحیت کا جواب تباہ کن ہوگا، ایرانی جنرل

19 جولائی, 2026 10:20

شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے سینئر کمانڈر اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل علی عبداللہی نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت، طاقت کے استعمال یا مداخلت کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عبداللہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی ہدایات کو اپنی ترجیح بنائیں گی اور انقلاب کے اصولوں، قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میڈیا کا اعتراف: ایران کے حملوں میں 16 امریکی فوجی ہلاک، 430 زخمی

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ایران کے قومی مفادات کے تحفظ کی بنیاد ہے، اسی لیے اس یکجہتی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملک کے دفاع اور عوام کے حقوق کا مؤثر انداز میں تحفظ کیا جا سکے۔

جنرل عبداللہی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، دھونس، بالادستی قائم کرنے کی کوشش یا حملہ کیا گیا تو ایرانی مسلح افواج اس کا سخت اور تباہ کن جواب دیں گی، جس کی قیمت ماضی کی جنگوں سے بھی زیادہ بھاری ہوگی۔

8:47 شام جولائی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔