مؤسسہ نہضت الانتظار قم المقدسہ میں علامہ امین شہیدی کی شرکت، رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے باوقار مجلسِ عزا
شیعیت نیوز : مؤسسہ نہضت الانتظار قم المقدسہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے سابقین و حاضرینِ امامیہ، جید علمائے کرام اور مختلف علمی و دینی شخصیات کی موجودگی میں ایک باوقار اور بامقصد نشست کا انعقاد کیا گیا؛ نشست میں علامہ امین شہیدی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد رہبرِ شہید کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے ایک پُرسوز مجلسِ عزا منعقد کی گئی۔
مقررین نے رہبرِ شہید کی علمی، دینی، سیاسی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی امتِ مسلمہ کی عزت، وحدت اور استقامت کے لیے وقف رہی۔
یہ بھی پڑھیں : ہندو رہنما سوامی سارنگ کا رہبر معظم لی شہادت پر تعزیتی خط، ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہداء کے افکار اور اہداف کو زندہ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مجلسِ عزا کے بعد ایک تفصیلی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور قم المقدسہ کے علمی، تبلیغی، ثقافتی اور سماجی حالات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے عصرِ حاضر کے چیلنجز، نوجوان نسل کی فکری تربیت، دینی مراکز کے درمیان مؤثر رابطے اور میڈیا کے کردار سمیت مختلف اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔







