ہندو رہنما سوامی سارنگ کا رہبر معظم لی شہادت پر تعزیتی خط، ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی

18 جولائی, 2026 20:10

شیعیت نیوز : ہندوستان کے معروف ہندو رہنما، گلوبل پیس فاؤنڈیشن (SSSGPF) کے بانی، شری سوامی سارنگ نے شہید رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای اور اسلامی جمہوریہ کے نام الگ الگ تعزیتی خطوط ارسال کرتے ہوئے ایرانی قوم کے ساتھ گہرے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں سوامی سارنگ نے کہا کہ بعض لمحات ایسے ہوتے ہیں جب الفاظ خاموش ہو جاتے ہیں اور تاریخ خود بولتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ صرف ایک جنازے میں شرکت کے لیے ایران نہیں آئے بلکہ ایک ایسی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے آئے تھے جس کے آنسو پوری انسانیت کی زبان بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک عظیم رہنما کی رحلت صرف ایک شخصیت کا دنیا سے رخصت ہونا نہیں بلکہ ایک پورے عہد کا اختتام ہے۔

انہوں نے شہید رہبرِ انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسدِ خاکی اگرچہ مٹی کے سپرد ہو گیا، لیکن ان کا عزم، ایمان، کردار اور نظریہ ہمیشہ زندہ رہے گا اور آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے گا۔ انہوں نے لکھا کہ کربلا نے انسانیت کو یہ سبق دیا کہ انسان کی عظمت اس کی عمر سے نہیں بلکہ اس کی قربانی سے ناپی جاتی ہے، اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرح حق کے راستے میں قربانی دینے والے کبھی فراموش نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے اردن میں امریکی اڈے پر بڑے حملے، جنگی طیارے تباہ

سوامی سارنگ نے قرآن کریم کی اس آیت کا بھی حوالہ دیا کہ "جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے انہیں مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں” اور کہا کہ یہ حقیقت تمام تہذیبوں اور مذاہب میں مشترک ہے کہ راہِ حق میں جان دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک قدیم سناتن تہذیب کے فرزند کی حیثیت سے ایران کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ایمان، انصاف اور انسانی وقار کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے افراد کی روشنی ان کی ظاہری زندگی کے بعد بھی انسانیت کی رہنمائی کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے ایرانی قوم، رہبرِ انقلاب کے اہل خانہ اور قیادت کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے ایران کو غم، وقار، ایمان اور ثابت قدمی کے ساتھ اس سانحے کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔

1:10 صبح جولائی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔