ایران کے اردن میں امریکی اڈے پر بڑے حملے، جنگی طیارے تباہ
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں کم از کم دو امریکی جنگی طیارے اور تین دیگر امریکی فضائی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں، جبکہ متعدد دیگر کو شدید نقصان پہنچا۔
دفاعی امور سے متعلق خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوجی اڈے پر بیک وقت میزائل اور ڈرون حملہ کیا، جس میں جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے میں کویت کی تیل تنصیب نشانے پر، متعدد زخمی
سپاہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عزت مند اردنی عوام اور غیرت مند فوجیوں! جس طرح گزشتہ 140 دنوں سے ایران کے عوام اسلامی انقلاب کی حمایت میں مسلسل میدان میں موجود رہ کر دنیا کو حیران کر رہے ہیں، اسی طرح مجاہدینِ اسلام کے مسلسل جوابی حملے بھی، جو اللہ تعالیٰ کی غیبی نصرت اور فیصلہ کن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں، دشمن کو حیرت، شکست اور میدانِ جنگ سے فرار پر مجبور کر چکے ہیں، جس کے بعد وہ جنگی جرائم اور غیر فوجی مراکز و تنصیبات پر بزدلانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے۔







