ایرانی حملے میں کویت کی تیل تنصیب نشانے پر، متعدد زخمی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر حملے، پل اور سڑکیں شہید، فوجی صلاحیتوں پر کوئی اثر نہیں
اس سے قبل ایران کے سینیئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہوچکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔







