اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا آخری سانس تک دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر خمیر میں تین شہریوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا آخری سانس تک بھرپور دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی صحافی کا اسرائیل کے زوال پر شدید خدشہ
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بندر خمیر کے پل سے گزرتے ہوئے تین دیہاتی شہید ہوئے، جو مکمل طور پر بے گناہ تھے، اور ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا وطن ہے، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، اور ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا اپنی آخری سانس تک دفاع کریں گے۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق، حالیہ امریکی حملوں میں اب تک 38 افراد شہید جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔






