بحرین اور کویت میں شدید دھماکے، امریکی اڈوں پر ممکنہ حملے
شیعیت نیوز : بحرین کی وزارت داخلہ نے ملک میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دعوے کے برعکس: آبنائے ہرمز پر ایرانی راستے کا مکمل غلبہ
عراقی زرائع ابلاغ نے بحرین میں 10 دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ بعض غیر سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بحرین میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب المعلومہ نے رپورٹ کیا کہ درجنوں خودکش ڈرونز کویت کی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔
غیر سرکاری ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ کویت میں امریکی فوج کے زیر استعمال علی السالم فضائی اڈے پر زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔







