آپریشن نصر 2 کی آٹھویں لہر میں کویت کے امریکی اڈے پر حملہ، علی السالم اڈے کا سی-رام ریڈار اور فوجی اجتماع تباہ
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ کویت کے علی السالم فوجی اڈے پر قائم امریکی فوج کے اجتماع اور سی-رام (C-RAM) فضائی دفاعی نظام کے ابتدائی انتباہی ریڈار کو مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دعوے کے برعکس: آبنائے ہرمز پر ایرانی راستے کا مکمل غلبہ
تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں اور شہروں پر ہونے والے دشمن کے حملوں کے جواب میں بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے نصر 2 آپریشن کی آٹھویں لہر کے دوران، "یا زینب کبریٰؑ” کے رمز کے ساتھ مشترکہ کارروائی انجام دی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی میں میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے علی السالم اڈے پر موجود سی-رام (C-RAM) کے ابتدائی انتباہی ریڈار اور امریکی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کویت کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں امریکی افواج کی جانب سے کویتی سرزمین استعمال کرتے ہوئے انجام دی جا رہی ہیں۔







