سپاہ پاسداران کا بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملہ

15 جولائی, 2026 11:26

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے منگل کی شام بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر آپریشن نصر 2 کے تیسرے مرحلے کے تحت میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

یہ کارروائی منگل کو جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ بحری اور فضائی یونٹوں نے "یا زین العابدین” کے کوڈ نام سے مربوط میزائل اور ڈرون حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قم المقدسہ میں “احیاء گر بیداری اسلامی و علمدار مقاومت” کے عنوان سے فکری و تربیتی سمینار منعقد

بیان میں کہا گیا کہ بحرین کے شیخ عیسی فوجی اڈے پر موجود دشمن بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کے لیے اسلحہ اور پرزہ جات رکھنے والے متعدد گودام تباہ کر دیے گئے جبکہ کویت کے علی السالم فضائی اڈے پر ایم کیو 9 ڈرونز کی تعیناتی کے مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ڈرون تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے۔

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا کہ جب تک امریکہ اپنی جارحیت جاری رکھے گا، اس کے خلاف جوابی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی، اور آئندہ کسی بھی حملے کا سامنا امریکہ کو غیر متوقع ردعمل سے کرنا پڑے گا۔

1:01 شام جولائی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔