کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیں گے، انصار اللہ
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنرل یحیی سریع نے کہا کہ سحر کے وقت یمنی افواج نے سعودی عرب کے زیرِ استعمال ونگ لونگ 2 جاسوس ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں خفیہ مشن انجام دے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ ڈرون کو مناسب دفاعی ہتھیاروں کی مدد سے کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود اور قومی خودمختاری کے ہر قسم کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں، اور کسی بھی خلاف ورزی کا بروقت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔







