برازیل کے صدر کی امریکی جارحیت کی شدید مذمت
شیعیت نیوز : برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولا دا سلوا نے ایران کے خلاف امریکی حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل ایسی کارروائی کو قبول نہیں کرتا۔
برازیلی صدر نے خبردار کیا کہ جنگ کے اخراجات براہ راست بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں پر اثر انداز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کا آپریشن نصر2 کے تیسرے مرحلے میں اردن کے امریکی اڈے پر میزائل حملہ
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر امریکہ کی جانب سے 20 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعوی کیا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کی موجودگی یا عدم موجودگی سے قطع نظر کھلی رہے گی اور امریکہ کو اس آبنائے کا محافظ سمجھا جائے گا۔







