سپاہ پاسداران کا امریکہ کے خلاف پانچ مرحلوں پر مشتمل جوابی حملہ: اردن، بحرین، کویت اور عمان میں امریکی اڈے تباہ

13 جولائی, 2026 15:44

شیعیت نیوز : اسلامی انقلاب گارڈز کور (IRGC) نے امریکہ کی جارحیت کے جواب میں اردن، بحرین، کویت اور عمان میں امریکی فوجی اہداف پر پانچ مرحلوں پر مشتمل جوابی حملے کیے ہیں۔

پہلے مرحلے میں اردن کے پرنس حسن ایئر بیس پر میزائل اور ڈرون حملوں سے بڑے میزائل ڈپو اور فیول سٹوریج ٹینک تباہ ہو گئے۔

دوسرے مرحلے میں بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، ہیلی کاپٹر مینٹیننس اور پی-8 الیکٹرانک وارفیئر طیارے کا ہینگر تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو پہلے سے زیادہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

تیسرے اور چوتھے مرحلے میں کویت کے علی السالم اور احمد الجابر ایئر بیس پر پیٹریاٹ سسٹم، FPS ریڈار اور HIMARS میزائل لانچرز تباہ ہوئے۔

پانچویں مرحلے میں بحرین کے جفیر میں امریکی نیول سپورٹ ایکٹیویٹی اور عمان میں FPS لانگ رینج ریڈار اور میری ٹائم ریڈار تباہ کر دیے گئے۔

سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی خودمختاری برقرار رہے گی اور امریکی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

7:13 شام جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔