امریکہ کو پہلے سے زیادہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، سپاہ پاسداران انقلاب
شیعیت نیوز : اسلامی انقلاب گارڈز کور سپاہ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف جارحیت کے جواب میں واشنگٹن کو پہلے سے زیادہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین مہیبی نے پیر کے روز X پر بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے امریکہ کی جارحیت کے آغاز میں اس کے رہنماؤں کے خیالی خوابوں کو صرف آبنائے ہرمز کھلوانے تک محدود کر دیا تھا، اسی طرح ان کی تازہ ترین شرارت میں ہم انہیں پہلے سے زیادہ ذلت و رسوائی میں دھکیل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا امریکہ کے خلاف نیا ڈرون حملہ: کویت میں امریکی فوجی اڈے نشانہ
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کرکے عالمی تیل اور گیس کی سپلائی کی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔
"ہم آبنائے ہرمز پر مکمل طاقت کے ساتھ خودمختاری اور انتظام برقرار رکھیں گے اور غیر ملکیوں اور ان کے حامیوں کو ایرانی قوم کی مرضی کے سامنے سر جھکانے پر مجبور کریں گے۔”







