سعودی عرب نے اپنی قبر خود کھودی ہے، انصار اللہ
شیعیت نیوز : آل سعود مثل یہود کے حملوں اور دھمکیوں کے باوجود ایرانی مہان ایئر کا سویلین طیارہ الحدیدہ ہوائی اڈے پر کامیابی سے لینڈ کر گیا۔
سعودی فضائیہ کا یمنی دارالحکومت صنعاء کے ائیر پورٹ پر حملہ، یہ حملہ اس وقت انجام دیا گیا جب ایرانی جہاز کئی سالوں سے یمن پر ظالمانہ معاصرہ کو توڑتے ہوئے ائیر پورٹ پر لینڈ کرنا چاہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی سب انسپکٹر شہید
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہمارے ساتھ اعلان جنگ ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
امریکا نواز سعودی عرب کے یمن پر حملے کے بعد یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔
یمن : انصار اللہ کے رکن حزام الاسد کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کو جلد پتہ چل جائے گا کہ اس نے اپنی قبر خود ہی کھودی ہے۔







