ابوظہبی کو اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا، غریب آبادی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزارت تجارت نے ایک نئی دستاویز جاری کی ہے، جس میں برآمدات پر کنٹرول کے ضوابط میں نرمی اور امارات کی برآمدی حیثیت کو بہتر بنانے کا ذکر کیا گیا ہے، اور اس اقدام کو ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت کے صلے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امام سجاد (ع) کی سیرت: کربلا کے بعد اسلام کی فکری و معنوی بقا کا ضامن
انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز واشنگٹن کا باضابطہ اعتراف اور ابوظہبی کے لیے ایک رسوا کن ثبوت ہے، جو بین الاقوامی ذمہ داری اور براہ راست قانونی نتائج کا موجب بنتا ہے۔
غریب آبادی نے اپنے بیان کے اختتام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب امارات کو اپنے اقدامات پر جواب دینا ہوگا۔







