دشمن نے رہبر شہید کی شہادت میں بڑی غلطی کی، آیت اللہ سید محمد سعیدی

27 جون, 2026 16:57

شیعیت نیوز : آیت اللہ سید محمد سعیدی نے جمعہ 5 تیر 1405 ہجری شمسی / 26 جون 2026ء کو شہر قم کے مصلائے قدس میں ادا کی گئی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ دشمن نے رہبر معظم کی شہادت میں کئے گئے اپنے حساب کتاب میں بہت بڑی غلطی کی جیسے یزید نے امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے محاسبات میں غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ امت کے امام، کمانڈروں، ڈینا جنگی جہاز کے عملے اور میناب کے اسکول کے بچوں کی شہادت سے وہ ہمارے دینی و قومی نظریے اور عقیدے کو ختم کر سکتا ہے، لیکن اسلام کی ثقافت میں شہادت انجام نہیں بلکہ ایک تحوّل اور بیداری کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسینؑ کی ثقافت والی امت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی

قم کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن ابتدائے اسلام اور کربلا کے واقعے سے لے کر آج تک جب بھی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، نادانستہ طور پر مومنین کے لیے مظلومیت پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ مظلومیت ہمیشہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور غصے کو وفاداری میں تبدیل کرنے کا سب سے طاقتور ہتھیار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی حالیہ یلغار نے لوگوں کو مقاومت کے معنی کو پوری طرح محسوس کرنے کا موقع دیا اور پیچھے ہٹنے کے بجائے وہ سڑکوں پر آگئے اور زیادہ شدت کے ساتھ نظام اسلام اور نئے رہبر حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی آواز پر لبیک کہا۔

6:16 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔