غدیر خم اسلام کے فکری، اعتقادی اور سیاسی نظام کی بنیاد ہے، شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ

02 جون, 2026 13:28

شیعیت نیوز : واقعۂ غدیر اسلامی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جو محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ دینِ اسلام کے فکری، اعتقادی اور سیاسی نظام کی بنیادوں میں سے ایک اہم بنیاد ہے۔

شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے افکار کی روشنی میں غدیر، ولایت و امامت کے اس ابدی اصول کا نام ہے جو امتِ مسلمہ کی ہدایت، اسلامی حکومت کے تسلسل اور دین کی حقیقی روح کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے مربوط فضائی دفاع نے جدید امریکی اور اسرائیلی ڈرونز کو بے اثر کر دیا

قرآنی تعلیمات اور اہل بیت علیہم السلام کی ہدایات اس حقیقت کو واضح کرتی ہیں کہ غدیر کو صرف ایک تاریخی واقعہ کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ یہ امت کی ولایت سے وفاداری اور دینِ اسلام کے مکمل نظامِ ہدایت کی علامت ہے۔

شہید رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ غدیر کو اسلام کی سیاسی حاکمیت کے تسلسل کا عنوان قرار دیتے تھے اور اس کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیتے تھے۔ ان کے نزدیک غدیر ایک ایسا معیار اور پیمانہ ہے جو قیامت تک مسلمانوں کے سامنے رہنا چاہیے تاکہ وہ امت کے اجتماعی راستے اور اپنی دینی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر پہچان سکیں۔

رہبر شہید فرماتے تھے کہ اگر صدرِ اسلام میں غدیر کے بارے میں رسول اکرم ﷺ کی تدبیر کے مطابق عمل کیا جاتا تو یقیناً انسانی تاریخ کا رخ بدل جاتا۔ ان کے نزدیک غدیر اسلامی معاشرے میں شخصی اقتدار، موروثی بادشاہت اور ذاتی مفادات کی حکمرانی کی کوئی گنجائش نہیں رکھتا۔

6:03 صبح جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔