امام باقرؑ کی علمی اور اخلاقی خدمات پر مولانا نجفی کا خطاب
شیعیت نیوز : جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں تاجدار امامت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے علوم الٰہی کی ترویج کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ امام باقر علیہ السلام 7 ذوالحجہ کو 57 سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ آپ باقر العلوم کے لقب سے مشہور ہیں اور آپ کے بہت سے نامور شاگرد ہیں۔ آپ کی شکل و صورت اور اخلاق حضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس کا اہم اقدام: دبئی سے بے دخلی کا معاملہ، حکومت سے فوری سفارتی اقدامات کا مطالبہ
مولانا نجفی نے کہا کہ امام باقر علیہ السلام کی امامت کے ابتدائی سالوں میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کی حکومت نے باغ فدک اہل بیت اطہارؑ کو واپس کیا اور امیرالمومنین امام علی علیہ السلام پر ہونے والا سب و شتم بھی بند کرایا گیا۔
انہوں نے امام باقر علیہ السلام کے والد گرامی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام اور والدہ فاطمہ بنت امام حسنؑ (لقب صدیقہ) کا ذکر کیا۔ مولانا نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام محمد باقرؑ ہر وقت ذکر الٰہی میں مشغول رہتے تھے۔
انہوں نے رسول اللہ ﷺ کا فرمان بھی نقل کیا کہ اچھا اور خوبصورت لباس پہننے سے اللہ تعالیٰ مرد کی خواتین کی عزت و عفت میں اضافہ فرماتا ہے۔ شہید مرتضیٰ مطہری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دینی معاملات میں لوگوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے، بلکہ مخلص ہو کر صرف اللہ کے لیے کام کرنا چاہیے۔







