ایرانی میزائلوں اور حزب اللہ ڈرونز نے فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچایا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

22 مئی, 2026 10:18

شیعیت نیوز : اسرائیلی میڈیا نے پہلی بار سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں اور حزب اللہ کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے متعدد اہم فوجی اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ کیا کہ نئی سیٹلائٹ تصاویر میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس پر دو مقامات کو پہنچنے والا نقصان واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ان تصاویر میں صفد کے قریب یونٹ 8200 کے اڈے اور صحرائے نقب میں واقع نواتیم ایئر بیس پر بھی میزائلوں کے گرنے کے نشانات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رامات ڈیوڈ ایئر بیس کے جو دو حصے نشانہ بنے، ان میں سے ایک لاجسٹک سپورٹ، گاڑیوں اور آلات کا شعبہ ہے جبکہ دوسرا لڑاکا طیاروں کی مرمت اور فیولنگ سینٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی طاقت اور دھمکیوں کو نظرانداز نہ کریں، سپاہ پاسداران انقلاب

10 مارچ کو شمشون فوجی اڈے پر حزب اللہ کے خودکش ڈرون حملے کے بعد وہاں کئی دن تک آگ بھڑکتی رہی تھی۔ العربی نیٹ ورک کے نامہ نگار نے القدس سے بتایا کہ سیٹلائٹ تصاویر براہ راست میزائلوں اور ڈرونز کے لگنے کا واضح ثبوت پیش کر رہی ہیں۔

اسرائیل کے عسکری سنسر ادارے نے دیگر فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

12:05 شام مئی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔