ایران کی طاقت اور دھمکیوں کو نظرانداز نہ کریں، سپاہ پاسداران انقلاب
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس شعبے نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی بحرانوں سے نکلنے کے لیے ایران کی حکمت عملی اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
سپاہ پاسداران انٹیلیجنس نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ایران پر ناکام حملوں اور محاصرے کے خاتمے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف آسان اور تیز آپریشن کرنے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے اندازے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی تعاون میں اضافے پر اتفاق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور ایرانی سفیر کی اہم ملاقات
ادارے نے مزید کہا کہ امریکی انٹیلیجنس اداروں کا حتمی نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وقت ایران کے حق میں نہیں ہے، اس لیے کثیر الجہتی بحرانوں سے نکلنے کے لیے ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاحق خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔







