ڈیرہ غازی خان: شہید رہبر معظم کے چہلم کا پرموقع اجتماع، رہبر انقلاب کی خدمات کو خراج تحسین
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں محلہ غازی شیر ایکس بلاک ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔
اس اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اور سندھ کے علمائے کرام کا اہم اتحادی اجلاس، علامہ مقصود ڈومکی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، باہمی تعاون پر اتفاق
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی نائب صدر سید انعام حیدر زیدی، صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر سید اظہر کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
مقررین نے شہید رہبر معظم کی دینی، فکری اور انقلابی خدمات کو سراہا اور آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ تجدید عہد کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکاء کو 13 جون کو لاہور میں منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔







