بلوچستان اور سندھ کے علمائے کرام کا اہم اتحادی اجلاس، علامہ مقصود ڈومکی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، باہمی تعاون پر اتفاق

22 مئی, 2026 10:09

شیعیت نیوز : مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی اور سیکرٹری تبلیغات مولانا علی نواز عرفانی نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نو منتخب صدر علامہ مقصود ڈومکی سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، 30 لاکھ روپے انعام والا خارجی کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا

علمائے کرام نے علامہ مقصود ڈومکی کو صوبہ سندھ کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دینی، ملی اور تنظیمی امور، باہمی تعاون، اتحاد امت اور تبلیغی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

1:13 شام مئی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔