سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، 30 لاکھ روپے انعام والا خارجی کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا

22 مئی, 2026 10:07

شیعیت نیوز : شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کو 4 دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی سرغنہ عمر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ وہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے سپین وام کے بوبالی مسجد کے آس پاس علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا: دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی، 48 گھنٹوں میں 23 دہشت گرد ہلاک

ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے اس اہم سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن کی بحالی میں مدد ملے گی اور دہشت گردوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

یہ کامیابی آپریشن عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور بیرونی سرپرستی والے دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

1:13 شام مئی 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔