حلقہ 5 نگر: ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا سیاسی پاور شو

21 مئی, 2026 17:11

شیعیت نیوز : حلقہ 5 نگر میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ امیدوار ریاض اکبر کی انتخابی مہم کا بھرپور آغاز کر دیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے حلقہ بھر میں انتخابی کمپین آفسز کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑا سیاسی پاور شو منعقد کیا۔ اس موقع پر شایار سے ہوپر تک سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں صوبائی و ضلعی قیادت سمیت ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے پارٹی پرچم لہراتے ہوئے مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریاض اکبر حلقہ 5 نگر کے عوام کی حقیقی آواز ہیں اور عوامی حمایت ان کی کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا مسئلہ صرف سفارتکاری سے حل ہوگا، روس

انہوں نے زور دیا کہ دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد علاقے میں مثبت سیاسی تبدیلی لائے گا اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ریلی مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی ہوپر پہنچی جہاں انتخابی جلسہ اور کارنر میٹنگز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر جا کر انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔

5:54 شام مئی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔