ایران کی مسلح افواج کسی نئی جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی، میجر جنرل علی عبداللہی

19 مئی, 2026 10:47

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ دوبارہ اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اور اس کی مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں زیادہ آمادہ اور توانا ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت یا حملے کا جواب فوری، دندان شکن اور وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حالات نازک ہیں، جنگی تیاری کرنی ہوگی، ایرانی صدر

جنرل عبداللہی نے یہ بھی کہا کہ امریکی اور صہیونی دشمن متعدد بار ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج کا امتحان لے چکے ہیں۔ ایران نے ہر میدان میں ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے اقتدار اور صلاحیتوں کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کی بھرپور قدرت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دشمن سے کوئی نئی غلطی سرزد ہوئی تو اس کا جواب دفاع مقدس رمضان کے تجربے سے بھی کہیں زیادہ طاقت اور قابلیت کے ساتھ دیا جائے گا۔ جنرل عبداللہی نے زور دیا کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر قسم کی جارحیت کو سختی سے روکا جائے گا۔

11:02 صبح مئی 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔