گلگت بلتستان انتخابات: اسلامی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی کا اتحاد طے پا گیا

16 مئی, 2026 19:40

شیعیت نیوز : گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آ گئی۔ اسلامی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان مفاہمت کا فارمولا طے پا گیا ہے، جس کے تحت کئی حلقوں میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت مکمل ہونے کے بعد انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای سے شیعہ پاکستانیوں کی جبری بے دخلی پر شہریار آفریدی کا پارلیمنٹ میں طوفانی خطاب

اس پیش رفت کا اعلان استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے صدر حاجی گلبر خان اور اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی اور دیگر رہنماؤں نے گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی پی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان آئی ٹی پی کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک کے درمیان اتحاد کے نتیجے میں ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔

7:59 شام مئی 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔