رہبر معظم کا فردوسیؒ اور فارسی زبان کے عالمی دن پر اہم پیغام

15 مئی, 2026 18:11

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے حکیم ابوالقاسم فردوسی کی یاد اور فارسی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فارسی زبان اور ادب، ایرانی اسلامی تہذیب اور ثقافت کو دنیا بھر میں فروغ دینے کی عظیم صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے تیسری مقدس دفاعی جنگ میں بھی گزشتہ دو مسلط کردہ جنگوں کی طرح ثابت کر دیا کہ فردوسی کی رزمیہ داستانیں دراصل ان کی حقیقی زندگی اور بہادرانہ شخصیت کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا پر کوئی اعتماد نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

رہبر انقلاب نے مزید کہا کہ شاہنامہ کے انسان ساز، شجاعانہ اور قرآنی تصورات نے ایران کی تمام قومیتوں اور طبقات کو اپنی شناخت، اصالت اور استقلال کے دفاع اور جارح ضحاک صفت دشمنوں کے خلاف متحد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی یہ عظیم قربانی، مزاحمت اور کامیابی اہل ثقافت، ادب اور فن پر ایک بڑی ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ وہ فردوسی کی طرح اٹھ کھڑے ہوں اور عوامی بیداری کے تسلسل میں فنکاروں کی ذمہ داری ادا کریں۔

رہبر معظم انقلاب نے زور دیا کہ اہل قلم اور فنکار فکر، قلم، زبان اور فن کو یکجا کر کے ایرانی قوم کی عظیم جدوجہد اور بیداری کی داستان کو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیطان صفت طاقتوں اور عالمی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کی غیرت مندانہ مزاحمت اور شاندار کامیابی نے عوام کو تہذیبی استقلال کے تحفظ اور امریکی ثقافتی، لسانی اور طرز زندگی کی یلغار کے مقابلے کے لیے مزید تیار کر دیا ہے۔

8:16 شام مئی 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔