ٹرمپ ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں، سابق امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف

14 مئی, 2026 15:37

شیعیت نیوز : ٹرمپ ایران جنگ سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں، سابق امریکی وزیر خارجہ۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے نتائج واقعی سنگین ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی کاری ضرب، 190 اسرائیلی فوجی زخمی، صہیونی فوج شدید نقصان اٹھا رہی ہے

بلنکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر کو اس وقت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے: ایک طرف قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور دوسری طرف اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

بلنکن، جو سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکے ہیں، نے خبردار کیا کہ معاملہ صرف مہنگائی تک محدود نہیں بلکہ اب اشیاء کی دستیابی بھی ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ بلنکن کے مطابق، آخرکار کسی نہ کسی معاہدے کی ضرورت ہوگی، تاہم اس وقت ایران مضبوط پوزیشن میں ہے اور وہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

4:34 شام مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔