آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل کنٹرول، امریکی ہتھیار اب نہیں گزریں گے، ایرانی فوج کا دبنگ اعلان

14 مئی, 2026 15:31

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل اسٹریٹجک کنٹرول، دگنی آمدنی کا اعلان۔ ایرانی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ اب سے آبنائے ہرمز سے امریکی ہتھیاروں کا گزرنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔

فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ آبنائے کا مغربی حصہ سپاہ پاسداران کی بحریہ اور مشرقی حصہ ایرانی فوج کی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مربوط کنٹرول نہ صرف ایران کی نگرانی اور خودمختاری کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ ملک کو تیل کی برآمدات سے دگنی آمدنی بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وفد گوادر بندرگاہ پہنچا، ایران-پاکستان اقتصادی تعاون کا نیا دور شروع

اکرمی نیا نے کہا کہ حالیہ جنگ میں دشمن کے تمام اہداف ناکام ہو گئے اور اب ایران کا فوجی نظریہ جارحانہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو پورے خطے سے نکال دیا جائے گا۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے نائب کمانڈر سعید سیاہ سورانی نے ٹرمپ کو براہ راست خبردار کیا کہ اگر کوئی احمقانہ حرکت کی گئی تو خلیج فارس کو امریکی میرینز کا قبرستان بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں 70 فیصد امریکی اڈے تباہ ہو چکے ہیں۔

4:32 شام مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔