آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جہازوں کی موجودگی کا فوری و فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

10 مئی, 2026 18:55

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز میں برطانوی اور فرانسیسی جنگی جہازوں کی موجودگی کا فوری و فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، نائب وزیر خارجہ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف جہاز رانی کے تحفظ کے نام پر فرانسیسی طیارہ بردار جہاز اور برطانوی ڈسٹرائر جنگی جہازوں کی تعیناتی اور موجودگی دراصل بحران کو مزید بڑھانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی علماء کا بحرینی مظالم کی شدید مذمت، شیعہ علماء کی گرفتاریوں پر عملی اقدام کی اپیل

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں فرانسیسی اور برطانوی جنگی جہازوں کی موجودگی اور امریکا کی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی کارروائیوں میں ممکنہ معاونت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

8:49 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔