کل رات ایران کا شدید حملہ، امریکی جنگی جہاز "ٹراکستون” اور "میسون” شدید زد میں آئے، امریکی میڈیا
شیعیت نیوز : امریکی نیوز چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کل رات امریکی بحری جنگی جہازوں پر کیے گئے حملے چند روز پہلے کے مقابلے میں زیادہ شدید تھے۔ تفصیلات کے مطابق سی بی ایس چینل نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز "یو ایس ایس ٹراکستون” اور "یو ایس ایس میسون” ایران کے شدید حملے کی زد میں آئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکام نے اس کارروائی کو چند روز قبل انہی جہازوں پر ہونے والے حملوں کے مقابلے میں زیادہ سخت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگردوں نے حرم زینبؑ کے امام جماعت شیخ فرحان المنصور کو شہید کر دیا، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی حکام کے مطابق ایرانی تیز رفتار کشتیاں بڑی حد تک امریکی ڈسٹرائرز کے قریب پہنچ گئیں۔ امریکی حکام نے مزید کہا کہ اس جھڑپ کے دوران ایران نے ڈرون اور میزائل استعمال کیے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے اور ساتھ ہی بندر خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے غیر فوجی علاقوں پر فضائی حملے کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے مشرقی آبنائے ہرمز اور بندرگاہ چابہار کے جنوب میں موجود امریکی فوجی جہازوں پر جوابی حملہ کیا اور انہیں نقصان پہنچایا۔ ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت اور تجاوز کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔







