آبنائے ہرمز میں امریکہ نے جنگ بندی کو توڑ دیا: تین امریکی ڈسٹرائر نقصان اٹھانے کے بعد ہرمز سے فرار

08 مئی, 2026 11:05

شیعیت نیوز : آبنائے ہرمز میں امریکہ نے جنگ بندی کو توڑ دیا! تین امریکی ڈسٹرائر نقصان اٹھانے کے بعد ہرمز سے فرار، امریکی ڈسٹرائرز کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، بھاری نقصان کے بعد امریکی بحریہ پسپا، سپاہ پاسداران کی بحریہ کا انکشاف۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے جنگ بندی توڑ کر جزیرہ قشم پر حملہ کیا، ایران نے فوری اور طاقتور جوابی کارروائی شروع کر دی

امریکہ فضائی حملے صرف میناب اور سیریک تک محدود رہے، ہرمزگان کے 13 اضلاع اور جزائر میں صورتحال پرامن ہے اور زندگی معمول کے مطابق جاری۔ جمعرات، 8 مئی 2026 کو ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں براہ راست فوجی تصادم ہوا۔ امریکی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ایرانی ٹینکروں کو نشانہ بنایا، ایک جاسک کے قریب سے ہرمز کی طرف جا رہا تھا، دوسرا ہرمز میں داخل ہو رہا تھا۔

اسی دوران، امریکی طیاروں نے خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے۔ فوری جواب میں، ایرانی مسلح افواج (فوج اور سپاہ) نے مشترکہ آپریشن میں امریکی ڈسٹرائرز کو بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈسٹرائرز کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے — جس کے بعد تینوں جارح ڈسٹرائر تیزی سے علاقے سے فرار ہو گئے۔

8:49 شام مئی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔