امارات میں پاکستانیوں پر معاشی شب خون: 15 ہزار مزدوروں کی زندگی بھر کی کمائی لٹ گئی!
شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات نے انسانیت سوز کریک ڈاؤن میں 15 ہزار پاکستانی مزدوروں کو جبری طور پر بے دخل کر دیا ہے اور ان کے بینک اکاؤنٹس سمیت عمر بھر کے اثاثے منجمد کر لیے ہیں۔ اس منظم مہم میں خاص طور پر شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنہیں بغیر کسی جرم کے حراستی مراکز سے سیدھا ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
منجمد کیے گئے اثاثوں کی مالیت کروڑوں ڈالرز میں بتائی جا رہی ہے۔ مبینہ طور پر اماراتی حکومت ان اثاثوں کو اپنے دفاعی بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ متحدہ عرب امارات کی تیل سہولیات پر آگ لگانے کا ذمہ دار ہے، ایران
امارات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے معماروں اور محنت کشوں کو ضرورت پڑنے پر صرف ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ یہ معاشی قتل عام پاک-امارات تعلقات میں کبھی نہ بھرنے والا زخم بن گیا ہے۔







