فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر آمد

17 اپریل, 2026 10:51

شیعیت نیوز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان جنگ بندی: باقر قالیباف کی پاکستان اور جنرل عاصم منیر کی کوششوں کو خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی سے ملاقات کی، عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

12:04 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔