تہران میں حزب اللہ کے حق میں نعرے، اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر
شیعیت نیوز : اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام جانتے ہیں کہ فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کے قیدیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی واپسی کا مطالبہ، ایران
انہوں نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی قائم ہوتی ہے تو یہ لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر ایرانی دارالحکومت کے قلب میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔







