جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

31 مارچ, 2026 07:14

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف متعدد راکٹ حملوں کے دوران چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد دس تک پہنچ گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے کیے اور جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی شروع کی ہے، جو 2 مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے سرحد پار حملے کے بعد شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوائے بنا ایران جنگ سے فرار ہونے کی تیاری

لبنان کے حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1247 افراد ہلاک اور 3690 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ کشیدگی ایسے وقت میں شدت اختیار کر گئی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ فوجی حملے شروع کیے تھے، جن میں 28 فروری سے اب تک 1340 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اور اسرائیل اور خلیج کے ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا-اسرائیل، ایران جنگ میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ادھر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں شدید فضائی حملے کیے گئے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں بڑے حملے کیے گئے جہاں اسلحے کے ایک اہم ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

8:47 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔