ترکی نے عرب ممالک کو ایران کے خلاف ‘پوزیشن’ لینے پر خبردار کردیا
شیعیت نیوز : بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے عرب ممالک کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی پوزیشن لینے سے خبردار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انقرہ نے شدید سفارتی مشاورت کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایران کے ساتھ کسی فوجی تنازع میں شامل ہونے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : اب تک خطے میں امریکہ کے 17 اڈے تباہ ہو چکے ہیں، سردار ابوالفضل شکارچی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ صورتحال مزید بگڑے۔ انقرہ کی جانب سے یہ پیغام ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔







