اب تک خطے میں امریکہ کے 17 اڈے تباہ ہو چکے ہیں، سردار ابوالفضل شکارچی

26 مارچ, 2026 17:32

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان سردار ابوالفضل شکارچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک خطے میں امریکا کے 17 فوجی اڈے تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے مغربی ایشیا کے عوام کا استحصال کرنے کے لیے 50 سال سے زائد عرصے تک سرمایہ کاری کی، جبکہ خطے میں قائم کیے گئے اڈے دراصل صیہونی حکومت کے تحفظ کے لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اس نازک اور تاریخی موڑ پر ہم حکومتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مصالحانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

سردار ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ دشمن نے کبھی "نیل تا فرات” کے نعرے کو ترک نہیں کیا، تاہم موجودہ حالات نے بہت سی حقیقتیں واضح کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ امریکی فوج کی اصل حیثیت کیا ہے اور اس کے دعوؤں کی حقیقت بھی سامنے آ چکی ہے۔

7:09 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔