محمد باقر قالیباف کا حزب اللہ کو خراجِ تحسین، 87 کارروائیوں کا انکشاف

26 مارچ, 2026 17:16

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حزب اللہ کی حالیہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اسے اسلام کا فخر قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ہی رات میں 87 کارروائیاں انجام دی گئیں، جو حزب اللہ کی طاقت اور منظم حکمت عملی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جنگ کے آغاز سے قبل بھی وہ کہہ چکے تھے کہ حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں زمینی جنگ کی تیاری، 10 لاکھ سے زائد افراد منظم

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ حالیہ حیران کن اور مسلسل حملوں نے صیہونی دشمن کے سازوسامان اور افواج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، جس سے شہید رہنما کے وعدے کی سچائی ثابت ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نہ صرف مزاحمت کی علامت ہے بلکہ اسلام کا فخر بھی ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید غیر متوقع کارروائیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

6:56 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔