شیعہ علماء کونسل پنجاب کا خانہ فرہنگ ایران کا دورہ، شہادت پر اظہارِ افسوس

23 مارچ, 2026 09:57

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پنجاب کے وفد نے خانہ فرہنگ ایران کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وفد کی قیادت فوکل پرسن شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کی، جبکہ وفد میں علامہ حسن رضا فاطمی، مولانا ارشد علی عابدی، سید جعفر علی شاہ، صفدر حسین جعفری، چودھری صغیر عباس ورک، صابر حسین شاہ، مولانا اسلم علی شیرازی، سید منصور رضوی، ڈاکٹر ذوالقرنین، مرتضیٰ حیدر شاہ، عامر علی خان، نواب شمشیر علی، وصی اصغر اور دیگر شامل تھے۔

وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور باشعور پاکستانی قوم کسی بھی منفی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک کو متحد ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا: علامہ راغب نعیمی

آخر میں وفد نے عالمِ اسلام میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

11:36 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔