وفاقی وزیر مذہبی امور کی کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سرغنہ دہشتگرد احمد لدھیانوی سے ملاقات

26 فروری, 2026 19:03

شیعیت نیوز : اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور اور امور حج مولانا محمد یوسف محمد سر دار نے اسلام آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سرغنہ اور تکفیری تنظیم کے مرکزی رہنما مولانا احمد لدھیانوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جن میں دونوں شخصیات ایک ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان بھر میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ خودکش حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان حملوں کی ذمہ داری اکثر تکفیری گروہوں نے قبول کی ہے۔ شیعہ برادری اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے کہ ریاست کے وفاقی وزیر جب کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ مولانا احمد لدھیانوی جیسے افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تو ملک میں دہشت گردی کیسے ختم ہو گی؟

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران پر عائد تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے تیار نہیں، المیادین

مذکورہ ملاقات کو شیعہ حلقوں میں "تکفیری تنظیموں کی سرپرستی” اور "ریاستی سطح پر انہیں جواز فراہم کرنے” کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ متعدد شیعہ رہنماؤں، دانشوروں اور سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس ملاقات کی وضاحت کرے اور وفاقی وزیر مولانا محمد یوسف محمد سر دار سے وضاحت طلب کرے کہ وہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے سرغنہ مولانا احمد لدھیانوی سے کیوں اور کس مقصد کے لیے ملے۔

1:28 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top