گلگت میں شیعہ عزادار بلاول علی کی گرفتاری: سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج

25 فروری, 2026 16:20

شیعیت نیوز : گلگت میں شیعہ ہراسانی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، شیعہ عزادار بلاول کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر گلگت میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ نومل گلگت کی سرکردگی میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا (فیس بک) پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں ملزم بلاول علی ولد بلال سکنہ نومل کے خلاف مقدمہ علت نمبر 02/2026 درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی منافقت بے نقاب: ایپسٹن فائلز سے استعماری نظام کی اخلاقی شکست کا اعتراف

ملزم کے خلاف دفعات 298، 153 تعزیراتِ پاکستان اور 6/7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

2:02 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top