علامہ یاسین قادری کی اڈیالہ جیل سے رہائی: “اہل بیتؑ کی محبت سے دستبردار نہیں ہوں گے”، کارکنان میں خوشی کی لہر
شیعیت نیوز : راولپنڈی: محبِ اہلِ بیتؑ علامہ یاسین قادری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد کارکنان اور عقیدت مندوں کے درمیان پہنچ گئے۔ رہائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ناصبیت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کوئی بے ادب نہیں، کوئی ہمیں اہلِ بیتؑ کے ذکر سے نہیں روک سکتا۔”
انہوں نے کہا کہ اہلِ بیتؑ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس محبت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر علامہ یاسین قادری نے اہلِ بیتؑ کی شان میں اشعار بھی پڑھے، جن میں ایک مصرعہ تھا:
“جو جو علیؑ کا نہیں، میں اسے چھوڑ دوں گا۔”
یہ بھی پڑھیں : مغربی منافقت بے نقاب: ایپسٹن فائلز سے استعماری نظام کی اخلاقی شکست کا اعتراف
ان کی رہائی پر موجود کارکنان اور عقیدت مندوں نے “حیدر حیدرؑ” کے نعرے بلند کیے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اہلِ بیتؑ سے محبت کسی ایک فرد یا گروہ تک محدود نہیں بلکہ یہ کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے۔
علامہ یاسین قادری کی رہائی کے بعد علاقے میں ان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔







