کراچی میں المصطفیٰ ہاؤس اجلاس: غزہ پیس بورڈ سے فوری اخراج کا مطالبہ، یوم القدس کی مرکزی ریلی کا اعلان

24 فروری, 2026 10:14

شیعیت نیوز : المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک آزادی القدس میں شامل تنظیموں اور اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صہیونی ریاست سے تعلقات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، حکومت پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد غزہ پیس بورڈ سے فوری طور پر باہر نکلے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، فلسطینی عوام کو ہر طرح سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ ترلائی (دہشتگردوں کا جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر حملہ)! مفتی گلزار نعیمی کا خصوصی مضمون

ترجمان تحریک آزادی القدس علی غازی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔ کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی جس میں بھرپور عوامی شرکت سے یہ واضح ہو جائے گا کہ پاکستانیوں کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کو اسٹریٹ لیول پر مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

9:44 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top