فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشتگردی کا تسلسل، تکفیری عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، علامہ اشفاق وحیدی
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک پاکستان میں ہمیشہ فتنہ الخوارج نے دہشتگردی کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں پر حملے انہی کا تسلسل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ملک کے اندر امن و امان اور اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھنے میں ملت تشیع کا کردار ہمیشہ واضح اور انتہائی اہم رہا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: تکفیری عناصر اس ملک کو کمزور کرنے کے لیے ایک بار پھر متحرک نظر آتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : لیاقت بلوچ کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا: ملت تشیع نے جنازے اٹھانے کے باوجود قانون کی بالادستی اور ملک کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔
رہنما شیعہ علماء کونسل نے سانحہ ترلائی اسلام آباد کے حوالے سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور گرفتار مجرموں کو فی الفور سزا دی جائے۔







