گلستان جوہر سے کالعدم سپاہ صحابہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز : پاکستان رینجرز سندھ نے گلستان جوہر سے باجوڑ کے رہائشی کالعدم سپاہ صحابہ سے منسلک انتہائی مطلوب دہشت گرد دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020 میں دیگر فتنہ الخوارج دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نواگئی خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذر آتش کرنے میں ملوث تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
گرفتار ملزم اس واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا اور دیگر فتنہ الخوارج ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی عراقی داخلی امور میں مداخلت: نوری المالکی کی نامزدگی پر پابندیوں کی دھمکی
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔







