اسرائیل کی رمضان پابندیاں: مسجد اقصیٰ میں جمعہ کیلئے صرف 10 ہزار نمازیوں کی اجازت
شیعیت نیوز : کوگات کے بیان کے مطابق صرف وہی فلسطینی نمازی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو سکیں گے جو پیشگی خصوصی اجازت نامہ حاصل کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مردوں کے لیے کم از کم عمر 55 سال، خواتین کے لیے 50 سال جبکہ 12 سال تک کے بچوں کو قریبی رشتہ دار کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان تعاون ہر میدان میں بڑھ رہا ہے، روسی وزیر توانائی
یہ پابندیاں صرف مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں پر لاگو ہوں گی، جسے اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد اپنے قبضے میں لیا تھا۔
یہ پابندیاں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کی نمازوں کے لیے نافذ کی گئی ہیں، جہاں صرف 10 ہزار فلسطینی نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔







