امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے جرنیلوں اور سائنسدانوں کے پاس ذاتی گھر بھی نہیں تھا، ایرانی صدر https://shiite.news/ur/?p=689072

14 فروری, 2026 14:17

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا دلخراش بیان،  شہید جرنیلوں اور سائنسدانوں میں سے کسی کے پاس بھی ذاتی گھر نہیں تھا، جبکہ جعلی حکمرانوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ پوری ایرانی ٹاپ ملٹری خرید سکتے ہیں

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہونے والے ان کے جرنیل اور سائنسدانوں میں سے کسی ایک کے پاس بھی اپنا ذاتی گھر نہیں تھا۔ یہ بات انہوں نے کل ایک تقریر میں کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بیان تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔

یہ بیان سن کر دل پر ایک اور بار بوجھ سا محسوس ہوا۔ امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی زندگی اور جعلی حکمرانوں کے طرزِ زندگی میں جو فرق تھا، آج بھی وہی فرق نظر آ رہا ہے۔ ایک طرف وہ رہبر جو دنیا کی سب سے بڑی سلطنت کے باوجود اپنے گھر میں چٹائی پر سوتے تھے اور راتوں کو بھوکے رہ کر یتیموں اور مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔ دوسری طرف وہ جعلی حکمران جو اقتدار اور دولت کے نشے میں مست رہتے ہیں اور اپنے ملک کے غریبوں کی حالت دیکھنے سے بھی گریزاں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تاریخی تقرری، پہلی مرتبہ شیعہ مکتب سے تعلق رکھنے والے فہد آل سیف وفاقی وزیر سرمایہ کاری مقرر

پاکستان میں ایک ایک جعلی حکمران اتنی دولت اور اتنے گھروں کا مالک ہے کہ پورے ایران کی ٹاپ ملٹری قیادت کو خرید سکتا ہے۔ مگر یہ دولت و امارت کے رسیا، عیاش جعلی حکمران صرف سازشیں کر سکتے ہیں، بڑی طاقتوں کی غلامی کر سکتے ہیں، نہتوں کو مار سکتے ہیں، پیشہ ورانہ طور سے لڑ نہیں سکتے۔

ایران کے شہید جرنیل اور سائنسدانوں نے اپنی زندگیاں ملک اور ملت کے لیے وقف کر دیں، اپنے گھر تک نہیں بنائے، مگر اپنی قوم کی عزت اور آزادی کی حفاظت کی۔ یہ فرق ہے اصل میں "ایمان” اور "لالچ” کا۔ ایک طرف وہ جو "مالک اشتر” تھے، دوسری طرف وہ جو "یزید” کی اولاد بن چکے ہیں۔

2:26 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top