ملک کو مزید بحرانوں سے بچانے کی کوشش کریں گے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔
علامہ ناصر عباس نے بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی چیئرمین سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملاقات کو اچھی شروعات کہتے ہیں، ہم اسے ویلکم کرنا چاہتے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : انقلابِ اسلامی، پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کرنے یا احتجاج کرنے کا اختیار دیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی کشیدگی اور بحران کی صورتحال پر مختلف سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔ علامہ راجا ناصر عباس نے اپنے بیان میں ملک میں استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔







